امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران مڈ نائٹ ہیمرجیسا آپریشن دوبارہ نہیں چاہے گا، امید ہے مذاکرات کامیاب ہوں گے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے خلاف آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کے بعد اب مذاکرات کا عمل جاری ہے اور امید ہے کہ مذاکرات کامیاب ثابت ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کی ترجیح ہے کہ دنیا بھر میں تنازعات کو جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن ڈی سی میں فوج کی تعیناتی کے بعد جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے۔
امریکا نے بحیرہ عرب میں بحری بیڑے کی طرف آنیوالا ایرانی ڈرون مار گرایا
ان کا کہنا تھا کہ امریکا سے جرائم پیشہ تارکینِ وطن کو واپس بھیجنے کا عمل جاری ہے جس سے داخلی سلامتی مزید بہتر ہوئی ہے۔
