لاہور: وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 7 فروری کو لبرٹی چوک میں جشن منانے کا اعلان کر دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر 7 فروری کو لاہور کے لبرٹی چوک میں جشن منانے کا اعلان کر دیا۔
مریم نواز نے اپنے پیغام میں لاہور اور پنجاب بھر کے شہریوں کو دعوت دی کہ وہ لبرٹی چوک آئیں اور ہمارے ساتھ بسنت کے تہوار میں شرکت کریں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے بسنت کے موقع پر مشہور گانا ’’گڈی لہور دی اڈی‘‘ بھی شیئر کیا۔ جسے صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
For Lahories and people of Punjab on the 7th of Feb, at the Liberty Chowk. Come and celebrate Basant with us 🩷💜💚 pic.twitter.com/mx510dpT0Q
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 3, 2026
مریم نواز کے مطابق یہ جشن پنجاب کی ثقافت اور خوشیوں کو اجاگر کرنے کے لیے منایا جا رہا ہے۔
