میانمار میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میانمار میں ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر کا بھارت کیلئے ٹیرف کم کرنے کا اعلان
حکام کے مطابق تاحال زلزلے سے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
