راؤعبدالکریم کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا۔
کیپٹن ریٹائرڈ عثمان انور ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردئیے گئے ، ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا احسن اقدام، اے ایس آئی کی بیٹی کی بینائی بحال
گزشتہ شب پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب کیلئے 3نام وفاق کو بھجوائے تھے جن میں وسیم سیال، بلال کمیانہ اور راؤ عبدالکریم کے نام شامل تھے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے عثمان انور کو ڈی جی ،ایف آئی اے کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے، انہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عثمان انور کی قیادت نے پنجاب پولیس کو جدید اور پیشہ ور ادارہ بنایا۔
جہاں تک گئے اسلحہ برآمد کیا گیا، آئی جی عثمان انور
ڈی جی ایف آئی اے کے طور پر عثمان انور کیساتھ نئے دور کا آغاز ہوگا،عثمان انور کی قیادت سے ایف آئی اے میں نمایاں تبدیلی متوقع ہے ،عوام آئندہ مہینوں میں ایف آئی اے میں عملی اور واضح اصلاحات دیکھیں گے۔
