بھارتی فلم اسٹار رام چرن اور ان کی اہلیہ اپسانا کوئیڈالا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
رام چرن نے اپنی اور اہلیہ کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ہمیں ایک بیٹے اور ایک بیٹی کی نعمت نصیب ہوئی ہے۔ دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کی خوشی ہمارے دلوں کو بے حد شکرگزاری اور سکون سے بھر دیتی ہے۔ ہماری زندگی کی خواتین ہمیشہ ہماری سب سے بڑی طاقت اور حوصلے کا ذریعہ رہی ہیں۔
معروف اداکار کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش، مداحوں میں خوشی کی لہر
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ میں اپنے تمام مداحوں، عزیز و اقارب اور خیرخواہوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہر لمحے ہمارا ساتھ دیا، ہماری دعائیں کیں اور ہمیں سپورٹ کیا۔
دوسری جانب رام چرن کے والد اور تیلگو میگا اسٹار چرنجیوی نے سوشل میڈیا کے ذریعے بیٹے اور بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی بہو اور دونوں بچے بالکل صحت مند اور تندرست ہیں۔
عمران ہاشمی کا بیٹے کی بیماری کے حوالے سے دل دہلا دینے والا بیان
View this post on Instagram
چرنجیوی نے پوتا اور پوتی کی پیدائش پر اپنی دلی خوشی کا اظہار کیا اور ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے خاندان کے لیے دعائیں، محبت بھرے پیغامات اور نیک خواہشات بھیجی ہیں۔
واضح رہے کہ 40 سالہ رام چرن اور اپسانا کوئیڈالا کی شادی جون 2012 میں ہوئی تھی، جڑواں بچوں کی پیدائش سے قبل ان کی ایک ڈیڑھ سالہ بیٹی بھی ہے۔
یہ لمحہ نہ صرف رام چرن اور اپسانا بلکہ ان کے پورے خاندان کے لیے خوشیوں سے بھرپور ہے، اور مداح بھی ان کے ساتھ اس خوشی میں شریک ہیں۔
