آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، پنجاب حکومت کی جانب سے وفاق کو خط ارسال کر دیا گیا۔
پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب کیلئے 3نام وفاق کو بھجوا دئیے،وسیم سیال، بلال کمیانہ اور راؤ عبدالکریم کے نام آئی جی پنجاب کیلئے بھجوادیئے گئے۔
مہلت دے رہے ہیں، گاڑی بند رکھیں گے تو ہم سڑک پر بھی نہیں آنے دیں گے، آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب کیلئے وسیم سیال ، بلال کمیانہ اور راؤعبدالکریم کے ناموں پر غور جاری ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کیلئے راؤ عبدالکریم مضبوط امیدوار ہیں۔
ڈاکٹر عثمان انور کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان ہے،ڈاکٹر عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے لگائے جانے کا قوی امکان ہے،وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد نئے آئی جی کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔
