وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری(Azma Zahid Bokhari) نےسوشل میڈیا پر زیر گردش چھٹیوں کے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی تک ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا،سوشل میڈیا پر زیر گردش چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔
ابھی تک ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے،یہ فیک ہے pic.twitter.com/BKPsjBLNEI
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) February 2, 2026
واضح رہے سوشل میڈیا پر زیر گردش نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں 4، 5، 6 اور7 فروری کو چھٹی ہوگی۔
یاد رہے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں 4چھٹیوں سے متعلق آگاہ کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں6فروری کو چھٹی ہوگی،5فروری کو کشمیر ڈے کی پہلے ہی چھٹی ہے۔ہفتہ، اتوار کی چھٹی کے ساتھ پنجاب میں لانگ ویک اینڈ ہوگا۔
