واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے لیے ٹیرف کم کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے لیے عائد ٹیرف میں کمی کا اعلان کر دیا۔ بھارت پر عائد ٹیرف کو 25 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کر دیا گیا۔
امریکی صدر کے اس فیصلے کو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ٹیرف میں کمی سے بھارت کو امریکی منڈی میں برآمدات کے حوالے سے ریلیف مل سکتا ہے۔ جبکہ دوطرفہ تجارت میں بھی بہتری کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کا مختلف فیکٹری ملازمتوں کیلئے ویزوں کا اعلان
ٹیرف میں کمی کے اعلان پر بھارتی حکام کی جانب سے تاحال باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ تاہم عالمی تجارتی حلقوں میں اس فیصلے کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
