کراچی: شہر قائد میں گل پلازہ کے قریب موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کر لی۔
کراچی کے علاقے صدر میں گل پلازہ کے قریب واقع موبائل مارکیٹ میں اچانک آگ لگ گئی۔ جس کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔ آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کر دی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے متعلقہ محکموں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر اعلیٰ نے متاثرہ عمارتوں میں فوری ریسکیو اور امدادی کارروائی کی ہدایت کر دی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ آتشزدگی کے اسباب اور ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا۔ اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فارن فنڈنگ کیس: عدالت کے اہم ریمارکس، عمران خان کی مشکلات میں اضافہ
مارکیٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمارت کی زیریں منزلوں پر الیکٹرانک مارکیٹ قائم ہے۔ جبکہ اس کے اوپر دفاتر موجود ہیں۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
