سانحہ بھاٹی گیٹ پروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شدید برہمی رنگ لے آئی،بھاٹی گیٹ پر کام کرنے والی ڈیزائن اینڈ انجینئرنگ سسٹم کمپنی کو کام سے روک دیا گیا۔
ہم نیوز کے مطابق حفاظتی اقدامات کے بغیر کام کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، سائٹ کو سیفٹی پروٹوکولز سے ڈھانپ دیا گیا۔
بھاٹی گیٹ واقعہ،انکوائری رپورٹ مکمل کر لی گئی
پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد کیس مزید تیزی سے آگے بڑھے گا۔وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ مٹی پاؤ کا دور ختم ہوگیا،پنجاب کی بیٹیوں کے خون کا حساب لیا جائے گا۔
معصوم سعدیہ اور اسکی ننھی پری کے زخم دیکھ کر دل لہو کے آنسو رویا، یہ زخم پنجاب کے ماتھے پر لگے ہیں،ہنستا بستا گھرانہ اجاڑنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانا میرا مشن ہے۔
