تہران: ایران کے بندرگاہی شہر بندر عباس میں ایک زور دار دھماکا ہوا۔ جس میں عمارت کے دو فلور مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے بندرگاہی شہر بندر عباس میں ہونے والا دھماکا 8 منزلہ عمارت میں ہوا۔ جس کے نتیجے میں عمارت کے دو فلور مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔
دھماکے سے پارکنگ میں کھڑی متعدد گاڑیوں اور قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: پاسداران انقلاب سمندر میں کشیدگی پیدا کرنے والے رویے سے گریز کرے، امریکی سینٹرل کمانڈ
دھماکے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ تاہم ایرانی میڈیا نے پاسداران انقلاب کے کسی کمانڈر کو نشانہ بنائے جانے کی خبروں کی تردید کی ہے۔
