سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے 12 مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے ناکام بنا دیے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی سے تمام حملے ناکام ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق کارروائیوں میں اب تک فتنہ الہندوستان کے 92 دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں، دوران آپریشن سیکیورٹی اداروں اور پولیس کے 15 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گوادر میں خضدار سے تعلق رکھنے والے بلوچ مزدور خاندان کے 5 افراد بھی شہید ہو گئے ہیں۔ 18 عام شہری شہید ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی مختلف مقامات پر دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں مکمل ہو چکی ہیں، کارروائیوں میں مزید دہشتگردوں کی ہلاکتوں اور نقصانات کی بھی اطلاعات ہیں۔
بلوچستان میں بی ایل اے کے دہشت گرد حملے ناکام، سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائیاں
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹوں میں کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 41 دہشتگرد پہلے ہی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس طرح دو دن میں 133 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
