سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے، رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے اس سلسلے میں سیکریٹری داخلہ سندھ کو باضابطہ جوابی خط ارسال کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سانحہ گل پلازہ کی عدالتی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھا تھا، جو چیف جسٹس کو موصول ہو چکا ہے۔
رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ کے خط کا بغور جائزہ لیا ہے۔
سانحہ گل پلازہ کی 21 صفحات کی انکوائری رپورٹ آگئی،تہلکہ خیز انکشافات
خط کے مطابق چیف جسٹس نے سانحہ گل پلازا کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام پرآمادگی ظاہر کرتے ہوئے کمیشن کے لیے ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آرز) طلب کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
رجسٹرار ہائیکورٹ نے اپنے خط میں واضح کیا ہے کہ سیکریٹری داخلہ سندھ انکوائری کمیشن کے لئے مجوزہ ٹی او آرز تیار کرکے سندھ ہائیکورٹ کو ارسال کریں، تاکہ عدالتی کمیشن کے قیام کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جا سکے۔
