آئی جی پنجاب کی جانب سے بھاٹی گیٹ واقعہ سے متعلق قائم کمیٹی نے انکوائری رپورٹ مکمل کر لی۔
ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی عمران محمود کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی،ڈی آئی جی احمد ناصر عزیز ورک اور ڈی آئی جی عمران کشور کمیٹی میں شامل تھے۔
معصوم جانوں کا ضیاع حادثہ نہیں سنگین جرم ہے، واقعے نے سر شرم سے جھکا دیا، مریم نواز
پولیس ذرائع کے مطابق کمیٹی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، تمام شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے، متوفی خاتون اور بیٹی کے اہلخانہ کے بیانات بھی قلمبند کیے۔
واقعہ میں ایس پی سٹی، ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او کی غفلت پائی گئی،ایس پی کی موجودگی میں متوفی خاتون کے شوہر پر ایس ایچ او کے ریٹائرنگ روم میں تشدد کیا گیا۔
غلط حقائق شیئر ہونے پر شرمندہ، انسانی جان کے ضیاع کی کوئی گنجائش نہیں، عظمیٰ بخاری
کمیٹی نے تینوں افسران کو غفلت کا مرتکب قرار دے دیا،کمیٹی نے آئی جی پنجاب کو سفارشات بھجوا دیں،افسران کیخلاف کارروائی کا حتمی فیصلہ آئی جی پنجاب کریں گے۔
