وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے گل پلازا واقعے کی جوڈیشل انکوائری کے لئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا ہے۔
17 جنوری کی رات ایم اے جناح روڈ پر واقع شاپنگ سینٹر گل پلازا میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 80 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ریسکیو کے دوران ایک فائر فائٹر نے اپنی جان کی قربانی دی۔
سانحہ گل پلازا کے بعد سندھ حکومت نے واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے اور مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام ممکن ہو۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بھی اس سلسلے میں کہا کہ ڈائریکٹر سول ڈیفنس اور ہائیڈرنٹ انچارج کو معطل کر دیا گیا ہے۔
سندھ بھر کے نجی اسکولوں میں 10 فیصد طلبہ کو مفت تعلیم لازم
حکومت کا مقصد شفاف تحقیقات کے ذریعے عوام کے اعتماد کو بحال کرنا اورمتاثرہ خاندانوں کے ساتھ انصاف کو یقینی بنانا ہے۔
جوڈیشل انکوائری کے ذریعے گل پلازا میں حفاظتی اقدامات کی ناکامی اور ممکنہ کوتاہیوں کا مکمل جائزہ لیا جائے گا تاکہ آئندہ ایسے المناک حادثات سے بچا جا سکے۔
