پشاور: وزیر اعظم کے مشیر اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی گاڑی کو موٹر وے پر حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں پرویز خٹک محفوظ رہے تاہم انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔
سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے بیٹے اسحاق خٹک کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب پرویز خٹک گزشتہ شب نوشہرہ سے اسلام آباد جا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ والد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اور انہیں صرف معمولی نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: بسنت فیسٹیول، ڈپٹی کمشنر نے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا
واقعے کے بعد پرویز خٹک کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ جبکہ حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
