وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کی پمز منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں طبی معائنے کے لئے پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پمز میں طبی معائنہ 20 منٹ جاری رہا جس کے بعد انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈاکٹرز نے تجویز کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو معمولی طبی معائنے کیلئے پمز لے جانا ضروری ہے، گزشتہ ہفتے ماہر امراض چشم کی رائے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو پمز منتقل کیا گیا۔
مسلح افواج وطن کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں، فیلڈ مارشل
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مکمل طور پر صحت مند ہیں، ڈاکٹر جس بھی قیدی کو ریفرکرتے ہیں، انتظامیہ انہیں اسپتال بھیجتی ہے، جیل میں تمام قیدیوں کو صحت سے متعلق سہولیات میسر ہیں۔
