لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔
میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سہ پہر چار بجے شروع ہو گا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل دونوں ٹیموں کے لئے یہ سیریز بہت اہم ہے۔
پاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریزکی سیکیورٹی پر09 ایس پیز، 25 ڈی ایس پیز اور 73 ایس ایچ اوز تعینات ہوں گے، 351 اپر سبارڈنیٹس، 188 لیڈی کانسٹیبلان سمیت 6 ہزار سے زائد افسران و جوان میچز کے دوران سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔
پاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران 1ہزار سے زائد ٹریفک وارڈنزبھی فرائض سر انجام دیں گے، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ پاکستان آسٹریلیاٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران شہر بھر کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔
نیوزی لینڈ نے بھارت کو 50 رنز سے شکست دے دی
انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں پاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریزکیتینوں میچز کھیلے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس ملکی و غیرملکی کرکٹرزاور شائقین کوفول پروف سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔
سی سی پی او لاہور نے کہا کہ اسٹیڈیم میں داخلے سے قبل ہر فرد کی تلاشی اور خواتین شرکاء کی چیکنگ بذریعہ لیڈیز پولیس عمل میں لائی جائے گی۔

