پی ایس ایل پلیئرز آکشن ، سلور اور کیٹگریز رینیو کر دی گئی

pakistan super league

پی ایس ایل 11 کی پلیئرز آکشن کیلئے کھلاڑیوں کی سلور اور ایمرجنگ کیٹگریز رینیو کر دی گئی۔

ایمرجنگ کیٹگری میں 14 کھلاڑیوں کو ریٹینشن یا ریلیز کیلئے رکھا گیا ، اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ رہنے والے سعد مسعود، محمد شہزاد اور غازی غوری ، کراچی کنگز کے ریاض اللہ ،فواد علی اور سعد بیگ ایمرجنگ کیٹگری میں شامل ہیں۔

پی ایس ایل کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی کب ہوگی؟تاریخ سامنے آگئی

اس کے علاوہ پشاور زلمی سے کھیلنے والے معاذ صداقت، عبداللہ فضل اور علی رضا ، ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شاہد عزیر،محمد ذلقفل ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد ذیشان،شامل حسین اور لاہور قلندرز کے مومن قمر بھی ایمرجنگ کیٹگری کا حصہ ہیں۔

سلور کیٹگری میں 16 مقامی کھلاڑیوں کو ریٹین یا آکشن کیلئے رکھا گیا ، ملتان سلطانز سے یاسر خان،عامر برکی،محمد جنید،ہمایوں الطاف،علی عمران اور عبید شاہ ، لاہورقلندرز کے محمد اخلاق،محمد نعیم ، عازب ،اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد فائق اور حنین شاہ سلور کیٹگری میں شامل ہیں۔

جیسن گلیسپی حیدر آباد کے ہیڈ کوچ بننے کے مضبوط امیدوار

پشاور زلمی کے عارف یعقوب ، مہران ممتاز ، کراچی کنگ سے مرزا معمون اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے علی ماجد بھی سلور کیٹگری میں شامل ہونگے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp