ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی اور دیگر 5 کیسز کی سماعت کی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کر دی۔
شیر افضل مروت کا عمران خان کی رہائی کیلئے اکیلے احتجاج کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کو بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش نہ کئے جانے پر عدالت نے اگلی سماعت میں بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت کی۔
بانی پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی، اقدام قتل، جعلی رسیدوں سمیت دیگر مقدمات جبکہ بشریٰ بی بی کیخلاف مبینہ جعلی رسیدیں جمع کروانے کا مقدمہ درج ہے۔
