سانحہ گل پلازہ کے درج کیےگئےمقدمےکی ایف آئی آر منظرعام پرآگئی، مقدمہ الزام نمبر8/2026 تھانہ نبی بخش میں درج کیاگیا۔
مقدمہ ایس ایچ او نبی بخش انسپکٹرنوازعلی زرداری کی مدعیت میں درج کیا گیا، متن کے مطابق ساڑھے 10 بجے آتشزدگی کے واقعے کی اطلاع ملی،اطلاع ملنے کے بعد عمارت میں شدیدآگ تھی اوربھگدڑمچی ہوئی تھی۔
سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج، غفلت اور لاپرواہی کی دفعات شامل
کئی افراد پھنسےہوئےتھے،آگ تیزی سےپورے پلازہ میں پھیل چکی تھی،واقعےمیں متعددافرادجاں بحق اورکئی افراددھوئیں سےمتاثرہوئے۔
ابتدائی معلومات کےمطابق رات تقریباً سوا 10 بجے پھولوں کی دکان میں آگ لگی جو پورےپلازہ میں پھیل گئی،مقدمےمیں دفعہ 337 ، 427 اور436 شامل کی گئی۔
