اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے فراڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے فواد چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت کی، فواد چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے مدعی مقدمہ کے مسلسل عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے، کیس کی اگلی سماعت پر فریقین کی جانب سے بریت کی درخواست پر دلائل دیے جائیں گے۔
نواز شریف سیاسی درجہ حرارت نیچے لانے میں کردار ادا کریں، فواد چودھری
فواد چوہدری کے خلاف کیس کی مزید سماعت 3 فروری تک ملتوی کر دی گئی جبکہ فواد چوہدری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔
