فلپائن میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 28 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
جنوبی فلپائنی صوبے باسیلان کے قریب حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بردار کشتی بندرگاہی شہر زمبوانگا سے جنوبی سولو کے جزیرے جولو جا رہی تھی۔
کراچی میں منوڑہ کے قریب کشتی ڈوب گئی،10 افراد سوار تھے
فلپائنی کوسٹ گارڈ کے مطابق بحری جہاز 349 افراد سوار تھے جن میں 332 مسافر اور عملے کے 27 ارکان تھے ، کشتی کو حادثہ رات گئے پیش آیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فلپائنی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ 316 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 28 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
