لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شریک ہونے کی صورت میں پی سی بی نے احتجاج کے مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پہلے آپشن میں بنگلا دیش سے اظہار یکجہتی کیلئے کھلاڑی سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کر سکتے ہیں، دوسرا آپشن یہ ہے کہ قومی ٹیم بھارتی رویے پر بھارت کے خلاف 15 فروری کو ہونے والے میچ کا بائیکاٹ کرے۔
تیسرا آپشن یہ ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہر میچ کی جیت کو بنگلا دیش کرکٹ فینز کیلئے وقف کیا جائے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت اور احتجاج کے مختلف آپشنز کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی یا نہیں اس بارے میں بھی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ملاقات کے بعد ہو گا۔
