وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت نے دیوالیہ ہوتے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے،پی ٹی آئی حکومت خزانہ خالی چھوڑ کر گئی تھی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2سال میں ملکی معیشت مستحکم ہو چکی ہے،ملکی معیشت درست سمت پر گامزن ہے۔
نوجوان، جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت ملکی ترقی کی کنجی ہیں، احسن اقبال
معرکہ حق میں عظیم کامیابی کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ،معرکہ حق میں مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔
فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو ایسا جواب دیا گیا جو اس کی نسلیں یاد رکھیں گی،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی بہترین پالیسیوں کی بدولت نمایاں کامیابیاں ملیں۔
پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ ریاست کیساتھ ہے یا متنازعہ قیادت کے، احسن اقبال
معرکہ حق کی طرح اڑان پاکستان پروگرام میں بھی کامیابیاں حاصل ہوئیں ،زراعت میں جدت کیلئے چین کے تعاون سے نوجوانوں کو تربیت دی جا رہی ہے۔
