امریکا کی متعدد ریاستوں کو بڑے برفانی طوفان کا سامنا ہے،ٹیکساس ، اوکلاہوما سمیت کئی ریاستوں میں شدید برفباری جاری ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا بھر میں 2روز کے دوران 15 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں،متاثرہ ریاستوں میں ساڑھے 8 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔
شدید موسمی صورتحال، نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ایڈوائزری جاری کر دی
40ریاستوں کے 24 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہونے کا خدشہ ہے،برفانی طوفان کے باعث 24 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
واشنگٹن، نیو یارک میں شدید برفباری ، خون جماتی ٹھنڈ کی پیشگوئی کی گئی ہے،متعلقہ حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
بارش، برفباری:محکمہ موسمیات نے عوام کو خبردار کردیا
امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برفانی طوفان کا اثر اگلے ہفتے تک برقرار رہے گا۔
