جنوبی لبنان میں بھی اسرائیلی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں ،اسرائیلی فوج کے حملے میں 2 افراد شہید ہو گئے۔
لبنان کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کےحملے میں 5 لبنانی شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے حملوں میں حزب اللّٰہ کے عسکری مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایران میں امریکی مداخلت کا خدشہ، اسرائیل نے ہائی الرٹ جاری کر دیا
دوسری جانب غزہ میں بھی اسرائیلی فوج نے ڈرون حملہ کیا جس میں 2 فلسطینی شہید ہو گئے۔ جبالیہ میں اسرائیلی ٹینکوں نے اقوامِ متحدہ کی امدادی ایجنسی کے کلینک پر گولہ باری کی، جس سے متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔
