ڈیرہ اسماعیل خان میں شادی کی تقریب کے دوران ہونے والے خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق خودکش بمبار کی شناخت 21 سالہ عبدالرحمٰن نامی شخص سے ہوئی جو افغان دہشتگرد نکلا۔
خودکش بمبار سفید چادر اوڑھے پنڈال میں داخل ہوا،بمبار قبائلی رقص کے دوران اچانک پنڈال چھوڑ کر عقب میں واقع ایک کمرے کی طرف گیا، جہاں اکابرینِ علاقہ موجود تھے۔ کمرے میں داخل ہوتے ہی خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
باجوڑ، وزیر مملکت کے گھر پر دستی بم سے حملہ
سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق حملہ آور کم عمری میں انتہاپسند پروپیگنڈے کا شکار ہوا، جس نے گزشتہ روز امن کمیٹی کے سربراہ نور عالم محسود کے گھر پر خود کش دھماکا کیا۔
