وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اب مجھے جنازوں میں شرکت کی اجازت نہیں دی جاتی اور نہ ہی بلایا جاتا ہے۔
مینگورہ میں پی ٹی آئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ اس بار پوری تیاری کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے، ہم فوج کے دشمن ہیں اور نہ ہی اداروں کے مخالف ہیں۔
8 فروری کو ملک گیر ہڑتال کی جائے گی ، سہیل آفریدی
انہوں نے کہا کہ آج صبح وفاق نے نوٹیفکیشن نکالا ہے، تیراہ کے لوگوں کو نکلنے کا نہیں کہا گیا، کیا تیراہ کے لوگ شادی کی تقریب میں جا رہے تھے؟
وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ جو لوگ سیاست میں مداخلت کرتے ہیں ہم ان کے خلاف ہیں، اجلاس چھوڑ کر فوجی جوانوں کے جنازے میں شریک ہوا۔ اگر 2 یا 3 دن میں آپریشن نہ روکا گیا تو ہم نئی حکمتِ عملی بنائیں گے۔
الیکشن کمیشن میں سہیل سلطان کی نااہلی ریفرنس پر فیصلہ محفوظ
سہیل آفریدی نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی جیل سے باہر آ گئے تو کسی کی خیر نہیں، یہ لوگ اداروں، صوبائی حکومت کے درمیان تصادم چاہتے ہیں۔خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانا ناممکن ہے اسلئے مجھے نااہل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔
