پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
کپتان سلمان علی آغا، ہیڈکوچ مائیک ہیسن اور سیلیکٹر عاقب جاوید نے پریس کانفرنس کے دوران ٹیم کا اعلان کیا۔
ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے، قومی اسکواڈ میں بابر اعظم، ابرار احمد، فخر زمان، فہیم اشرف، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب اور شاداب خان شامل ہیں۔

خواجہ محمد نافع،محمد نواز، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، عثمان خان، عثمان طارق اور شاہین شاہ آفریدی بھی قومی ٹیم میں شامل ہیں۔
پاکستان کو کیا کرنا چاہیے؟ بنگلا دیش معاملے پر راشد لطیف کا مشورہ
پاکستان 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز 7 فروری سے 8 مارچ تک ہوں گے۔
