راشد لطیف نے کہا ہے کہ جب پاکستان کوئی فیصلہ کرے گا تو اس کا اثر پڑے گا۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان کو بنگلا دیش کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے، اب بہت ہو گیا۔
انہوں نے کہ بھارت کی جانب سے بہت زیادہ ہوگیا ہے، ہاتھ نہ ملانا اور اب بنگلادیش کا معاملہ سامنے آ گیا ہے۔ راشد لطیف نے کہا کہ بی جے پی کے رہنما نے مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے ہٹانے کی بات کی۔
بنگلا دیشی کرکٹر کو مارنے کی دھمکی بھی دی گئی اور مارنے والے کیلئے نقد انعام کا بھی اعلان کیا گیا، راشد لطیف نے کہا کہ ان تمام چیزوں کے ذمہ دار امیت شاہ ہیں اور ان کا بیٹا آئی سی سی کا صدر ہے۔
آئی سی سی کو اختلافات بڑھانے کے بجائے کرکٹ کی دنیا میں پل بننا چاہیے، شاہد آفریدی
انہوں نے کہا کہ سب چیزیں سامنے ہونے کے باوجود ممبر ممالک مالی معاملات کی وجہ سے خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب پاکستان کوئی فیصلہ کرے گا تو اس کا اثر پڑے گا۔
