سندھ حکومت نے تقرر و تبادلوں کے سلسلے میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے دو افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیشل سیکریٹری بلدیات اور یلو لائن بس ٹرانزٹ منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو ان کے موجودہ عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔
حکومتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر محکمہ سروسز میں رپورٹ کریں۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام انتظامی بہتری اور کارکردگی کو مؤثر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
مریم نواز کا مری میں آمد و رفت کی مشکلات پر فوری نوٹس
سندھ حکومت کی جانب سے تقرروتبادلوں کا یہ عمل معمول کی کارروائی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم اس فیصلے کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور بلدیاتی امور سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔
یلو لائن بس ٹرانزٹ منصوبہ صوبے کا ایک اہم عوامی منصوبہ ہے، جس میں پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے انتظامی سطح پر تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
مزید تقرر و تبادلوں کے حوالے سے محکمہ سروسز کی جانب سے آئندہ دنوں میں مزید نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
