سیالکوٹ، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وطنِ عزیز اللہ کے فضل اور شہداء کے لہو کی بدولت عزت و وقار کے بلند مقام پر پہنچا ہے۔
خواجہ آصف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں خوراک اورآپ کے درمیان حائل نہیں ہونا چاہتا، لیکن قوم کو یہ بتانا ضروری ہے کہ ہم نے گزرے سال ایک بڑی جنگ جیتی ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ہماری بہادرافواج نے دشمن کے مقابلے میں بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا اور دہشت گردی کے خلاف جو جنگ پاکستان لڑ رہا ہے، اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی، شہداء کی قربانیوں کی بدولت آج ملک میں امن قائم ہے اور قوم محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف جہاد پاک فوج لڑ رہی ہے جبکہ صوبائی حکومت کا اس جنگ میں کوئی عملی کردارنظرنہیں آتا۔
مریم نواز کا مری میں آمد و رفت کی مشکلات پر فوری نوٹس
ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے حکومت اس جنگ میں محض تماشائی بنی ہوئی ہے جبکہ پاک فوج نے دشمن سے پانچ گنا زیادہ طاقتورقوت کو شکست دی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ دشمن کو ایسی شکست دی گئی کہ امریکی صدرٹرمپ نے 62 مرتبہ اس بات کا ذکر کیا کہ چھ سے آٹھ بھارتی طیارے مارگرائے گئے اورمعرکۂ حق ہماری افواج کا معرکہ تھا اور یہ حق کی فتح تھی، جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔
وزیر دفاع نے حکومت کی کارکردگی پربات کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ ماہ قبل پاکستانی پاسپورٹ عالمی درجہ بندی میں 140 ویں نمبر پرتھا، جو اب 98 ویں نمبر پرآ چکا ہے، یہ پیش رفت حکومت کی کامیابی ہے اوران کامیابیوں میں پاک فوج کا کردارانتہائی اہم اور قابلِ فخر ہے۔
