امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کینیڈا نے چین کے ساتھ تجارتی ڈیل کی تو اس پر 100 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردارکیا کہ چین کی جانب سے تجارتی ڈیل کے بعد کینیڈا کو نقصان پہنچایا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا کوامریکا کیلئے چینی اشیا کی ڈراپ پورٹ نہیں بننے دیا جائے گا اورامریکا اس صورتحال کے خلاف کارروائی کرے گا، تجارتی اصولوں کی خلاف ورزی اورامریکا کے مفادات کو نظراندازکرنا ناقابل قبول ہے۔
امریکی حملے کا خطرہ ، سپریم لیڈر خامنہ ای خصوصی زیر زمین پناہ گاہ منتقل
ٹرمپ کی یہ دھمکی چین اور کینیڈا کے درمیان تجارتی تعلقات پرعالمی سطح پرسوالات پیدا کر رہی ہے اور ماہرین کے مطابق اس سے شمالی امریکہ میں تجارتی توازن متاثر ہوسکتا ہے۔
امریکی صدرکے بیان کے بعد دونوں ممالک کے اقتصادی اور تجارتی حلقوں میں سنجیدہ تشویش پائی جا رہی ہے۔
