بھارت اور سری لنکا میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کل متوقع ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان آغا کل اتوار کی صبح 11 بجے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کریں گے۔
آئی سی سی ورلڈکپ سے متعلق حتمی فیصلہ حکومت کرے گی، محسن نقوی
پی سی بی کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید بھی پریس کانفرنس میں موجود ہوں گے ، پریس کانفرنس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔
دوسری جانب آئی سی سی نے بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر کرتے ہوئے اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو شامل کر لیا ہے۔
