انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے بنگلہ دیش کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
آئی سی سی کے مطابق بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا گیا۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ تین ہفتوں سے زائد اس معاملے پر تفصیلی بات چیت کی گئی، بی سی بی سے بھی رابطے رکھے اور تحفظات کا ہر طرح سے جائزہ لیا گیا۔
آئی سی سی ورلڈکپ سے متعلق حتمی فیصلہ حکومت کرے گی، محسن نقوی
آئی سی سی کے مطابق بی سی بی سے تمام معاملات پر بات کی گئی اور بی سی بی کو یقین دہانیاں بھی کرائی گئیں۔
بنگلہ دیش نے بھارت میں سکیورٹی تھریٹ کے باعث ورلڈ کپ میں اپنے میچز بھارت کی بجائے سری لنکا میں کرانے کا مطالبہ کیا تھا ، تین روز قبل آئی سی سی نی بنگلہ دیش کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
