لاہور کے علاقے گلبرگ کے ہوٹل کی بیسمنٹ میں اچانک آگ لگنے کے نتیجے میں ایک جاں بحق چھ افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کے وقت ہوٹل میں نجی کالج کی تقریب جاری تھی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ ہوٹل کے تہہ خانے میں گیس لیکج کے باعث لگی۔
گلبرگ کے ہوٹل سے 180افرادکوریسکیوکر لیا گیا ہے، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا ہے کہ آگ ہوٹل کے بیسمنٹ میں لگی، بجھانے کا کام جاری ہے،
بلڈنگ میں اس وقت کوئی موجود نہیں، آگ کے باعث ایک شخص زخمی ہوا جس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، ہوٹل کے بیسمنٹ میں لگی آگ پر جلد قابوپا لیا جائے گا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک جھلسنے والے 6 افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے، متاثرین میں سے ایک شخص 35 سے 40 فیصد جھلس گیا ہے۔
سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج، غفلت اور لاپرواہی کی دفعات شامل
ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہوگئی، متاثرہ افراد میں 28 سال کی خاتون بھی شامل ہے، آگ لگنے سے الیکٹریشن مبین کا جسم چالیس فیصد جھلس گیا، باقی افراد کی حالت دھویں کی وجہ سے غیر ہوئی۔
ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ گلبرگ ہوٹل سے ایک لاش نکالی گئی، جاں بحق شخص کی شناخت ہو چکی ہے وہ لانڈری ملازم تھا۔
