پنجاب حکومت نے اسکول یونیفارم ،نصابی کتب اور اسکول کا دیگر ساز و سامان کی مخصوص دکانوں سے خریداری پر پابندی لگا دی۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے والدین اور طلبا کو مخصوص پوائنٹس سے خریداری پر مجبور کرنے والے نجی اسکولز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔
اسلام آباد میں غیر رجسٹرڈ اسکولوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
محکمہ اسکول کے مطابق نجی تعلیمی ادارے والدین کو مخصوص وینڈر یا سروس پر مجبورنہیں کر سکتے، مخصوص دکان سے اشیاء خریدنے پر مجبورکرنا پنجاب پرائیوٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنزآرڈیننس کی خلاف ورزی ہے۔ خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ یرقانونی اقدامات کی شکایات متعلقہ ایجوکیشن اتھارٹی یا وزیراعلیٰ شکایت سیل کو درج کرائی جائے، والدین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔
