بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی کو ایک اور خط ، میچز ری لوکیٹ کرنیکی درخواست

bangladesh cricket board

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ایک اور خط لکھ دیا۔

نجی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت اور بھارت نہ جانے کے معاملے پر بی سی بی نے ایک اور خط لکھ کر معاملہ آئی سی سی انڈیپنڈنٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کو بھیجنے کا کہہ دیا ہے۔

بھارت میں نہ کھیلنے کا معاملہ، پی سی بی نے بنگلہ دیش کے حق میں بڑا قدم اٹھا لیا

ذرائع نے کہا کہ بی سی بی نے کل کے فیصلے کی روشنی میں آئی سی سی سے دوبارہ رابطہ کرکے اپنی ٹیم بھارت نہ بھجوانے کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے تاہم بنگلہ دیش کے میچز ری لوکیٹ کرنیکی درخواست کی ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp