چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے ججز کی کارکردگی عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے ،اس سلسلے میں سوفٹ وئیر بھی تیار کرلیا گیا۔
پنجاب کے ججز روزانہ کتنے فیصلے کرتے ہیں ؟سب ویب سائٹ پر موجود ہوں گے،پنجاب میں روزانہ کتنے کیسز دائر اور کتنے نمٹائے گئے ، سب ون کلک پر دستیاب ہو گا۔
لاہور ہائیکورٹ میں دورانِ ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال پر پابندی
اس حوالے سے ایڈیشنل رجسٹرار آئی ٹی نےچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کو بریفنگ بھی دی ۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر ضلع کے ججز کی کارکردگی عوام کے سامنے ہوگی،عوام کا حق ہے کہ انہیں پتہ چلے کہ ججز کیا کررہے ہیں۔
