ڈیوس: چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا بورڈ آف پیس اقوام متحدہ کی جگہ نہیں لے سکتا۔
چینی مندوب نے عالمی اقتصادی فورم سے خطاب میں کہا کہ عالمی امن اور بین الاقوامی نظام کے لیے اقوام متحدہ کا کردار مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں ںے کہا کہ تحفظاتی پالیسیوں کے باعث عالمگیریت کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ تاہم چین غیر یقینی عالمی صورتحال میں استحکام اور یقین دہانی فراہم کر رہا ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین نہ صرف دنیا کی فیکٹری بننے کے لیے تیار ہے۔ بلکہ عالمی مارکیٹ کے طور پر بھی اپنا کردار ادا کرے گا۔ عالمی مسائل کے حل کے لیے کثیرالجہتی نظام ناگزیر ہے۔ اور اقوام متحدہ اس نظام کی بنیاد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ بورڈ آف پیس کا باقاعدہ اعلان، شہباز شریف نے دستخط کر دئیے
انہوں نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کے بین الاقوامی نظام کے ساتھ کھڑا ہے۔ اور عالمی صورتحال جیسی بھی ہو، بیجنگ اقوام متحدہ کے کردار کی حمایت جاری رکھے گا۔ چین کسی ملک کے ساتھ اثر و رسوخ کی دوڑ میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
