آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں پیش آنے والے مبینہ فائرنگ کے واقعے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اسے انتہائی نگہداشت میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ نیو ساؤتھ ویلز کے ایک چھوٹے قصبے میں پیش آیا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ واقعہ گھریلو تشدد کا نتیجہ ہو سکتا ہے تاہم تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔
امریکی بورڈ آف پیس اقوام متحدہ کی جگہ نہیں لے سکتا، چین
میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آورایک گاڑی میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کی تلاش کے لیے پولیس نے ناکہ بندی کر دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
