واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کی جنگ رکوانے کا ذکر چھیڑ دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی۔
انہوں نے کہا کہ میرے دور میں 8 جنگیں رکوائی گئیں۔ میں نے اقتدار سنبھال کر امریکا کی سرحدیں مضبوط کیں اور دنیا کی جنگیں رکوائیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی کئی بار پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرانے کا تذکرہ کر چکے ہیں۔
مئی 2025 میں ہونے والی پاکستان اور بھارت کی جنگ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مداخلت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین کا امریکا کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنے کا فیصلہ
پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ رکوانے کو نہ صرف تسلیم کیا۔ بلکہ ان کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔ تاہم بھارت اس بات سے انکاری ہے کہ صدر ٹرمپ نے جنگ بندی میں کوئی کردار ادا کیا تھا۔
