اسلام آباد، الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ایم این اے سہیل سلطان (NA-04 سوات) کے خلاف نااہلی ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے یہ ریفرنس آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت زیرِ سماعت ہے۔
ذرائع کے مطابق سہیل سلطان کی نااہلی کے حوالے سے دلائل مکمل ہو چکے ہیں جس کے بعد کمیشن نے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
الیکشن کمیشن کا اعلان ہے کہ اس کیس کا حتمی فیصلہ 22 جنوری کو سہ پہر 3 بجے سنایا جائے گا، ریفرنس میں اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ آیا ایم این اے سہیل سلطان آئینی معیارکے مطابق اہل ہیں یا نہیں۔
ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی دو روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی
کمیشن کی سماعت میں فریقین نے اپنے دلائل پیش کر دیے ہیں اوراب فیصلہ محفوظ کر کے مستقبل میں اس معاملے کی حتمی شکل دی جائے گی۔
یہ فیصلہ NA-04 سوات کے حلقے کے سیاسی منظرنامے پر بھی اثر ڈال سکتا ہے کیونکہ اگرنااہلی کی منظوری ہوئی تو انتخابی عمل میں نئے مرحلے کا آغاز ہوگا۔
