برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ گرین لینڈ کے حوالے سے صدر ٹرمپ کے سامنے نہیں جھکوں گا۔
پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ گرین لینڈ پر موقف کے حوالے سے ٹیرف کی دھمکی پر برطانیہ اپنے اصولوں پر نہیں جھکے گا۔
اس موقع پر اپوزیشن لیڈر کیمی بیڈینوک نے بھی گرین لینڈ کے معاملے پر وزیراعظم سر کیئراسٹارمر کے موقف سے اتفاق کیا۔
ٹیرف کی دھمکیاں مسترد ، گرین لینڈ کیساتھ کھڑے ہیں ، یورپی ممالک کا ٹرمپ کو دو ٹوک جواب
پارلیمنٹ میں چیگوس جزائر کی خود مختاری کے معاملے پر جھڑپ بھی ہوئی۔ کیمی بیڈینوک نے کہا کہ برطانیہ اپنی ملکیت والے علاقے دے رہا اور اس پر استحقاق کیلئے 35 بلین پاؤنڈ بھی ادا کر رہا ہے۔ وزیر اعظم یہ ڈیل ختم کرکے وہ رقم اپنی افواج کیلئے کیوں مختص نہیں کرتے۔
