لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے صارفین کیلئے سولر گرین میٹرز لگانے پر پابندی عائد کر دی۔
نیپرا نے ان میٹروں کی تنصیب کی اجازت دے رکھی تھی، مگر وزارت توانائی کے احکامات کے بعد یہ عمل روک دیا گیا ہے۔
پابندی کا اطلاق رہائشی اور صنعتی صارفین دونوں پر ہو گا، لیسکو نے تصدیق کی ہے کہ نئے میٹرز صرف اس وقت نصب کیے جائیں گے جب وزارت سولر گرین میٹر کی نئی پالیسی جاری کرے گی۔
سولر صارفین پر نیا بوجھ: آئیسکو کا گرین میٹرز کی تبدیلی کا حکم، صارفین سراپا احتجاج
اس کے علاوہ دیگر تمام تقسیم کار کمپنیوں نے بھی وزارت کی نئی ہدایات آنے تک سولر کنکشن کی فراہمی معطل کر دی ہے۔
لیسکو حکام نے کہا ہے کہ پابندی کے باعث وہ صارفین بھی متاثر ہوں گے، جنہوں نے پہلے ہی سولر سسٹم نصب کر رکھا ہے اور گرین میٹر کے لیے درخواستیں جمع کرا دی تھیں۔
