سابق وفاقی وزیر داخلہ میجر ریٹائرڈ راجہ نادر پرویز انتقال کر گئے ،وہ پانچ مرتبہ رکن قومی اسمبلی بھی رہے۔
مرحوم راجہ نادر پرویز مسلم لیگ ن، تحریک انصاف اور اسلامی جمہوری اتحاد کا حصہ رہے۔ وفاقی وزیرداخلہ کے علاوہ وہ پانی و بجلی کے بھی وزیر رہے۔
پیپلز پارٹی کے سرگرم کارکن انتقال کر گئے
راجہ نادر پرویز 4 مرتبہ فیصل آباد اور ایک مرتبہ راولپنڈی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔راجہ نادر پرویز کی وفات پر سیاسی اور سماجی شخصیات نے گہرے غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

