ایران کے قومی سلامتی پارلیمانی کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر کسی بھی قسم کا حملہ پوری مسلم دنیا کے خلاف اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے قومی سلامتی پارلیمانی کمیشن نے کہا کہ اگر ایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنایا گیا تو علماء جہاد کا فتویٰ جاری کریں گے ، جس کے بعد دنیا کے مختلف حصوں میں اسلام کے سپاہیوں کا ردعمل سامنے آئے گا۔
سپریم لیڈر خامنہ ای نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنیکی پیشکش مسترد کر دی
واضح رہے کہ اسرائیل کے لیے سابق امریکی سفیر نے ایک دعویٰ کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کروانے کی کوشش کر سکتے ہیں، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
