ایرانی سپریم لیڈر کا امریکا کی دھمکی پر ردعمل آگیا

Ayatollah Ali Khamenei

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا امریکا کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ تہران دشمن کے سامنے ہرگز نہیں جھکے گا، خدائی مدد اور فضل سے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جائے گا۔

ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  احتجاج جائز عمل ہے لیکن احتجاج اور ہنگامہ آرائی میں فرق ہے، احتجاج کرنے والوں سے بات کی جاتی ہے ، حکام کو ان سے بات کرنی چاہیے۔

ایران نے پرامن مظاہرین پر تشددکیا تو امریکا بچاؤ کیلئے آئیگا: ٹرمپ: اپنےفوجیوں کا خیال رکھیں،ایران

ایرانی مظاہرین کے معاشی مطالبات جائز ہیں،صدر اوراعلیٰ حکام  پابندیوں سے متاثرہ معیشت کے مسائل حل کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

احتجاج عوام کا حق ہے لیکن ہنگامہ آرائی ناقابل قبول ہے،ہنگامہ آرائی کرنے والے عناصر سے نمٹا جانا چاہیے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp