پنجاب پولیس کے کامیاب آپریشنزکے دوران مزید 25 ڈاکوؤں نے سرنڈر کر دیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق راجن پور پولیس کے کچہ ایریا میں آپریشن میں انتہائی مطلوب مزید 23 ڈاکوؤں نے سرنڈر کر دیا،کچہ آپریشن کے دوران سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں کی مجموعی تعداد 52 ہو گئی۔
پنجاب پولیس آرڈر میں ترمیم، پرتشدد ہجوم پر سخت قانون نافذ
ہتھیار ڈالنے والوں میں مختلف گینگز کے سرغنہ ڈاکو شامل ہیں ،سرنڈر کرنے والے ڈاکو پولیس اہلکاروں کی شہادت، قتل، اغوا اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔
اس موقع پر ڈی پی او راجن پور محمد عمران کا کہنا تھا کہ گرفتار ڈاکوؤں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،کچہ کراچی اور کچہ عمرانی میں ڈرون کی مدد سے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
پولیس کے آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانے تباہ اور متعدد ڈاکو زخمی ہو چکے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کچہ کریمنلز کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔
2025میں پنجاب پولیس پر حملوں کی رپورٹ جاری
دوسری جانب رحیم یار خان میں بھی انتہائی مطلوب کچے کے 2 ڈاکوؤں نے سرنڈر کر دیا،حکومت پنجاب نے دونوں ڈاکوؤں کے سر کی قیمت ایک ،ایک کروڑ روپے مقرر کی تھی۔
دونوں ڈاکو قتل، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان، پولیس پر حملوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھے،ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی کا کہنا تھا کہ کچہ ایریاز میں کریمنلز کے خاتمہ تک ڈرون آپریشن جاری رہیں گے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دونوں ڈاکوؤں کے ہتھیار ڈالنے پر رحیم یار خان پولیس کو شاباش دی ہے ۔
